کراچی: سندھ حکومت نے سانحہ مواچھ گوٹھ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا جبکہ زخمیوں کے اعلاج کے اخراجات بھی حکومت سندھ برادشت کرے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے ۔ حکومت سندھ مواچھ گوٹھ سانحے شہید ہونے والے کے لواحقین کو دس لاکھ روپے امداد دے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشتگرودں کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔