کراچی: حکومت سندھ نے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اساتذہو کو بھی لائسنس جاری کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض منصبی سر انجام دے سکیں گے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو لائسنس سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی جاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شعبہ تدریس میں بہتری لانے کے لیے کیا ہے۔