اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور وفاقی حکومت کے درمیان گیس کے معاملے پر معاہدے طے پاگیا۔
اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورسیکرٹری جنرل شاہد ستار نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل سےٹیکسٹائل انڈسٹری کویومیہ ساڑھے7کروڑمکعب فٹ گیس ملناشروع ہوجائے، ہم نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی، ہماری یومیہ گیس ضرورت 15 کروڑ مکعب فٹ ہے۔