حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتادیا

وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے نئے قانون کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانےکا فارمولا بتادیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک گورنر کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک اور اس کے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے، ن لیگ والے ہر ایشو پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومت نے سنجیدہ پالیسی بنائی، جن ملکوں میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے وہاں افراط زر میں کمی ہے۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنر کا اختیار رکھتی ہے، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے لیے صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں