حریم شاہ کا شوہر سندھ پولیس کا برطرف سپاہی نکلا: رپورٹ میں انکشاف

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق چند انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کا سپاہی تھا جسے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یکم اکتوبر 2021 میں برطرف کیا گیا تھا۔

اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر بھتہ جمع کرنے، منیشات فروشی اور مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، 21ستمبر 2021 کو ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی اور 3 شوکاز نوٹس بھیجے،کسی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے اور کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی، بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔

سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگو گاڑی کہاں سے آئی، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ کا بھائی بھی منشیات فروشوں سے رابطوں پر پولیس سے برطرف ہوچکا ہے اور گزشتہ دنوں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں منشیات فروشی میں گرفتار بھی ہوا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں