وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست 2021 ء کے دوران ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
محاصل جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہےکہ ایف بی آر نےجولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپےاکٹھےکئےجو اسکے ہدف سے 23% زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51% نمو کی علامت ہیں۔موجودہ شرح سے 5ُ,829 ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا،انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران 850 ارب روپے اکٹھےکیے ہیں جو ٹیکس وصولی ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ شرح سے ہم سالانہ ٹیکس وصولی کا 5ہزار 829 ارب روپے کا ہدف آرام سے حاصل کرلیں گے۔