مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ بارات کی پہلی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.
لندن میں نکاح ہونے کے بعد پاکستان میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور گزشتہ روز اسلام آباد میں جنید صفدر کی بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جہاں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں تو وہیں خود دولہے میاں نے بھی انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر نے اپنی بارات کے موقع پر آف وائٹ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دلہن نے گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ۔
جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ اور اُن کی اہلیہ بےحد خوبصورت لگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔