محمودہ خلیل الرحمان 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مسز محمودہ خلیل ، میر شکیل الرحمان کی والدہ اور میر ابراہیم رحمان کی دادی تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی، مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔
مرحومہ نےایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحومہ نے24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22 پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں