لاہور کے بڑھتے ہوئے شہری مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کل 30 اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کریگی ۔
احتجاجی مظاہرے لاہور کے گھمبیر مسائل، سوئی گیس کی بندش، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، فضائی آلودگی، ٹریفک مسائل، ٹوٹی سٹرکیں، ابلتے گٹروں سمیت بڑھتی مہنگائی وبے روزگاری کے خلاف کیے جائیں گے۔
چوک ایکسپو سینٹرمیں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم مظاہرے کی قیادت کریں۔
چونگی امرسدھو میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
ملتان چونگی پرامیرجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
جماعت اسلامی لاہور شہری مسائل پر ’’اب جاگ میرے لاہور‘‘ مہم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز 12 دسمبر بروز اتوار سے کررہی ہے۔