وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپاتا ہے،کسی کوہراساں نہیں کرینگے لیکن اب ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ شناختی کارڈکےذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے۔
ٹیکس کلچر پروان چڑھانے کیلئے شروعات پارلیمنٹیرینز سے ہونی چاہیے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئے مثال بنیں،جب تک ٹیکس ریونیو اکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا، ریونیو سے کرنٹ اخراجات بھی پورے نہیں کرپارہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ معاشرےکی ترقی میں ٹیکس کااہم کردارہے، ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔