جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان  تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عمر عطابندیال سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں،  جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 (2-2-22) کو 63 سال، چار ماہ اور 16 دن کی عمر میں ایک سال،6 ماہ اور 25 دن کے لیے 16 ستمبر 2023 تک کے لیے حلف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں