جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جسٹس عمر عطا بندیال ملک کے 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان بنے ہیں ۔