جب ایماندار تھانیدار آجاتا ہے تب سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں، فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جب ایماندار تھانیدار آ جاتا ہے تب سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیرِ صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس شروع ہوتا ہی ہے اپوزیشن کورم کی نشاندہی کر دیتی ہے، جب ایماندار تھانیدار آ جاتا ہے تب سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ کہتے ہیں ہم عدم اعتماد کی تحریک لے کر آ رہے ہیں، پہلے بھی یہ ناکام ہو چکے ہیں اب بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی، یہ مقصود چپڑاسی کا مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی تنخواہ پچس ہزار ہے مگر اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، جن چیزوں پر عمل درآمد شروع ہے وہ عوام کو بتائیں گے، ایوان چلانے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی سنجیدگی کا عالم ہے اپوزیشن واک اوٹ پر ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ حکومتی بینچوں پر صرف چھ ممبران بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں