انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جمعہ سے تدریسی امور کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو جامعہ کراچی کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اساتذہ رہنماؤں نے شرکاء کو وزیر جامعات و سیکریٹری سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے سروسز رولز سے متعلق وضاحت بھی جاری کردی اور سلیکشن بورڈز بھی جامعات قوانین کے مطابق منعقد ہونگے۔
اساتذہ سے مشاورت کے بعد انجمن اساتذہ نے جامعہ کراچی میں کل سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے ۔
ملاقات میں سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں بھی موجود تھے ، ملاقات میں میں طے کیا گیا تھا کہ ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ جامعات سے متعلق خط لکھا گیا خط تمام جامعات کیلئے نہیں تھا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ میکنزم بنانے کیلئے سندھ کی باقی جامعات کو تصیح کرکے خط ارسال کیا جائے گا اور آئندہ وائس چانسلرز کو سلیکشن بورڈ وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔