سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
معروف وکیل اظہر صدیق کے مطابق میاں ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کروا لیا گیا ہے، آڈیو کا فرانزک پاکستان اور انگلینڈ میں کروایا گیا ہے۔
فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ہے، وہ اس حوالے سے جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جائیں۔
رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق اظہر صدیق نے کہا کہ جس نوٹری پبلک نے رانا شمیم کا بیان حلفی کی تصدیق کی اس سے جعلی بیان حلفی بنوا لیا گیا ہے، جس نوٹری پبلک نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی تصدیق کی اس سے جعلی بیان حلفی بنوا لیا گیا ہے، ایک شخص نے گورنر ہاؤس لاہور کے مالک ہونے کا دعوی کیا ہے اور نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی ہے۔