تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز گانا گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی ووڈ کی مشہور فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ گا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے کزن اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ وہ مشہور گانا ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔‘ گنگنا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں