وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام نجی ادارے منافع میں جا رہے ہیں اب نجی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کےکیس کی سماعت براہ راست کی جانی چاہئے عدالت میں کیمرےلگائیں جائیں لوگ دیکھیں یہ کیس کیاہے اور کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کوخوف کے بغیر کیسز کو جلد ختم کرناچاہئے نوازشریف نے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، نوازشریف کے آفس میں راناشمیم کاحلف نامہ لکھاگیا اور چارلس گتھری نےکہا نوازشریف کے سامنے حلف نامہ لکھا گیا۔