تمام مندروں اور اقلیتوں بھائیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام مندروں اور اقلیتوں بھائیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹڑی کے مندر سے مورتیوں کے ہار چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام مندروں اور اقلیتوں بھائیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کرکے جیوفینسنگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چور نے مندر کی چھت سے داخل ہوکر شوکیس سے مورتیوں کے ہار چوری کیے جبکہ مورتیاں شوکیس میں بند تھیں اور چاندی کے دو ہار پہنے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ہاروں کی مالیت 40000 روپے بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چور نے چندے کی پیتی سے 20000 روپے بھی چورائے اور بھاگ گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جیوفینسنگ شروع کی ہے اور چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں