لاہور: بین الصوبائی وزراء تعلیم نے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس ختم ہو گیا ہے اور تمام وفاقی اکائیوں سے سفارشات لے لی گئیں جبکہ 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے۔ تاہم اجلاس میں فیصلہ نہ ہو سکا اور کل حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کل این سی او سی اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔
گزشتہ روز وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن جاری ہے جو متاثر ہو سکتی ہے۔