تحریک انصاف کی سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کی 21رکنی سپریم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت آج اسلام آباد میں کریں گے۔

سینیئر رہنما اور دونوں صوبوں کی پارٹی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حکمت عملی تیار ہوگی جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، گجرات اور سیالکوٹ کے میئرز کے امیدواروں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں