تحریک انصاف کا 2015 کا آئین بحال، تنظیمی ذمہ دار سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کریں، عمران

پاکستان تحریک انصاف کا 2015 کا آئین بحال کر دیا گیا، پارٹی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ تنظیمی ذمہ داران خود کو منظم اور سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قراردے کر 2015 کا آئین بحال کر دیا گیاہے اورآئینی نظر ثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

2015آئین کے مطابق 40 رکنی کورکمیٹی  جبکہ 24رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی اور پارٹی عہدوں کی مدت 2 سال ہو گی،قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے۔

عوام کو بااختیار بنانے کے ہدف کی جانب بڑھ اورغریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، حکومت فلاحی ریاست کی طرز پر عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل صرف کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں