مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے زیادہ کرپٹ حکومت نہیں دیکھی۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جیت پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہی پی ڈی ایم کے امیر ہیں۔ 25 جنوری کے قریب پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں لانگ مارچ اور ملکی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے اور منی بجٹ کا ایوان میں حزب اختلاف مل کر مقابلہ کرے گی۔ 74 سال میں پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں منی بجٹ کا مقابلہ کریں گے۔ 74 سال میں پی ٹی آئی سے زیادہ کرپٹ حکومت نہیں دیکھی اور پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔