بی آر ٹی بس سروس کے مسافروں کو حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی کامران بنگش نے اعلان کیا کہ سال 22-2021 کیلئے بی آر ٹی کو 2.8 ارب کی سبسڈی دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی بجٹ تفصیلات سے متعلق خبروں کی وضاحت کررہا ہوں، بی آر ٹی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں، لاہور میٹرو کو4.1ارب روپے ، ملتان میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی ، راولپنڈی میٹرو کو 3.6ارب روپے کی سالانہ سبسڈی ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 8ارب روپےکی سالانہ سبسڈی مل رہی ہے، بی آر ٹی پشاور کے سفری اعدادوشمار دیگر میٹرو سروسز سے زیادہ ہے۔