بیٹے کی شادی نجی معاملہ ، سیاسی تبصروں کے بغیر اس کو منانے کا حق رکھتی ہوں،گانے کی ویڈیووائرل ہونے پرمریم نواز بو ل پڑیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہونے اور ٹی وی چینلز پر چلنے پر رد عمل دے دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ بیٹے کی شادی ایک نجی، خاندانی معاملہ ہے۔ میں، تمام ماؤں کی طرح، سیاسی تبصروں کی طرف راغب کیے بغیر اس موقع کو منانے کے موقع کی مستحق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے تمام چینلز نے نشر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں