بیوروکریسی کے تاخیر سے فیصلے عدالتی بوجھ میں اضافہ کرتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس گلزار احمد نےکہا ہے کہ بیورو کریسی کے فیصلہ سازی میں تاخیر کے باعث عدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بیوروکریسی کا کام پالیسیز پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے،بیوروکریسی کی کام کرنے میں ہچکچاہٹ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیوروکریسی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے اور عدالتوں سے ملنے والی رہنمائی حاصل کرے تاکہ فراہمی انصاف ممکن ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں