بیرون ملک جانے والے طلبہ اور دیگر مسافروں کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، بیرون ملک جانے والے افراد کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ چین کے لیے چارٹر فلائٹس چل رہی ہیں، چین کے لئے شیڈول فلائٹس نہیں چل رہیں یہ مشکلات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم سے پابندی کے خاتمے کے بعد پائلٹس لائسنس اور امتحانات ممکن ہوسکیں گے۔
خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لئے جدید نظام لگائیں گے، الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کے لیے نادرا اور ایف آئی اے سے مل کر کام کررہے ہیں۔