پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر دہشتگردی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ مستونگ روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرونی عناصر دہشتگردی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہے۔
انھوں نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر دھماکے میں جاںبحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوئٹہ مستونگ روڈ پر دھماکے کے واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔