پاکستان نے افغانستان میں انسانی امداد کے طور پر واہگہ سرحد کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انسانی امداد کی سہولت افغان عوام کے لیے ہمدردی کے عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ واہگہ اور طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان سے نقل و حمل کے لیے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت ہو گی۔
فیصلے کے بارے میں وزارت خارجہ نے بھارت کے ناظم الامور کو بھی آگاہ کر دیا ہے جبکہ بھارت کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھے۔