آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
COAS congratulates Pakistan Cricket Team for outstanding performance and comprehensive win against India in ICC T 20 World Cup Match. “Pakistan Cricket Team has made us all proud”
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
COAS.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے۔
CJCSC & Services Chiefs congratulate Pakistan Cricket Team for historic win against India in ICC T20 World Cup.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔