کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزور پڑگیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات اور راجستھان میں ہوا کےکم دباؤکا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک بڑھ رہا ہے جس کے باعث نوابشاہ،تھرپارکر،ٹھٹھہ،بدین میں آج کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یارات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،آج شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔