پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور میں ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری اور نجی سکولوں میں ہر ہفتے تین چھٹیاں کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں ہفتہ، اتوار اور سوموار کو سکول بند رہیں گے۔
سکول کی بندش کا پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پندرہ جنوری تک نوٹی فکیشن پر عملدرآمد رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا خوبصورت شہر لاہور آج کل فضائی آلودگی کے باعث شدید سموگ کی زد میں آیا ہوا ہے۔ سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاہور کو دنیا بھر میں سموگ کے حوالے سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک پہنچ گیا۔