بنی گالہ رہائشی اخراجات کے بارے جہانگیر ترین کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔

جہانگیر ترین کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لیے جس حد تک ہو سکتا تھا تحریکِ انصاف کی مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں