صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ نواز دیا۔
بل اینڈ میلنڈاگیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا گیا، خصوصی تقریب میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
قبل ازیں بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی نے این سی او سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔