مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے انسداد کورونا اور عوام کے تحفظ کیلئے این سی اوسی کی تعریف کرتے ہوئے اسمارٹ اور مائیکرواسمارٹ لاک ڈان اسٹریٹجی میں خصوصی دلچسپی لی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کےبانی بِل گیٹس نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے چیئرمین این سی اوسی اسدعمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی۔
بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کی اور این سی اوسی کے کردار ،طریقہ کار اور کامیابیوں کو سراہا۔
بل گیٹس نے انسداد کورونا اور عوام کے تحفظ کیلئے این سی اوسی کی تعریف کرتے ہوئے اسمارٹ اورمائیکرواسمارٹ لاک ڈان اسٹریٹجی میں خصوصی دلچسپی لی۔
بل گیٹس نے این سی اوسی میں کوروناویکسینیشن مہم پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ، جس پر اسد عمر نے بل گیٹس کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں کوروناسے نمٹنے میں کامیابی عوام کے تعاون سے ملی۔