بلوچستان یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا

کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔

رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا 10 نومبر بروز بدھ سے نئے احکامات تک یونیورسٹی بند رہے گی، یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات معطل رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے تحت 10 نومبر سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ سے مذاکرت کیلئے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی طلبہ سے بات چیت کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔

یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے دو طلبہ کے لاپتہ ہونے پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں