بلوچستان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کے ضلع میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لائنس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپريشن جاری ہے، لائنس نائیک منظر عباس کا تعلق ضلع خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفاتح کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہے، دشمن عناصر کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں، بلوچستان کی ترقی سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، فورسز دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں