بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری، کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد کراچی میں بھی آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ہوئی ہے جس سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ہیں، زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی میں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ دوسری جانب پشین، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں بارش نے طویل خشک سولی کا خاتمہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی، آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں