بلدیاتی ایکٹ کیخلاف جماعت اسلامی کا حسن اسکوائر پر احتجاج، سڑک ٹریفک کیلئے بند

کراچی: سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کےخلاف جماعت اسلامی نے حسن اسکوائر پر مظاہرہ شروع کردیا، احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔

صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبے کیلئے متنازع بلدیاتی قانون پیش کیا تھا جس کے خلاف گزشتہ کئی روز سندھ اسمبلی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے اس کے باوجود سندھ حکومت اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی نے شارع فیصل پر ریلی بھی نکالی، اب جماعت اسلامی کی جانب سے حسن اسکوائر پر احتجاج ہورہا ہے۔

احتجاج کے باعث بیت المکر سے حسن اسکوائر آنے والا ٹریک ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے تاہم سروس ٹریک کے ذریعے آمد و رفت جاری ہے۔

احتجاج کے دوران ٹریفک کو ممتاز منزل سے اسٹیڈیم کی جانب متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے جب کہ حسن اسکوائر سے نیپا جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں