بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی سے قبول کروں گی: نادیہ خان

معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

نادیہ خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈارنجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جس میں دونوں نے شو کے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

تاہم گزشتہ شب کے مہمان سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔

دوران گفتگو میزبان نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ ‘اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟’ اس پر نادیہ تھوڑا حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے، بعدازاں انہوں نے سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔

ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئےنادیہ خان نے کہاہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں