چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات روشن مثال ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔