بختاوربھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے بالآخر اپنے نومولود بیٹے کے نام کا انتخاب کرلیا ۔
انسٹا گرام پر دونوں نے اپنی پوسٹ میں فالوورز کوبتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام ‘ میر حاکم محمود چوہدری ‘ رکھا ہے.
بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بچے کا نام میرے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا گیا ہے۔
پیدائش کےبعد سے ہی ان کے فالوورزبچے سے متعلق مزید تفصلات جاننے کے خواہاں ہیں۔
گیارہ اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنانے والی بختاور نے 10اکتوبر کو بیٹے کوجنم دیا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور ان کی چھوٹی بہن آصفہ نے بھی سوشل میڈیا پر ‘خالہ ‘ اور ‘ ماموں’ بننے پرخوشی کااظہارکیا تھا۔
بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی بختاوراورمحمود چوہدری کے ان کے فالوورز مزید تفصلات جاننے کے خواہاں تھے، دوروز بعد بختاورنے انسٹااسٹوریزمیں اسپتال میں ننھے بچوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ کے بند دروازے کی تصویرشیئرکی جس پرانگریزی کے علاوہ عربی عبارت بھی درج تھی۔
اس تصویرسے ان کے مداحوں کو علم ہوا کہ بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی ہے۔
بعد ازاں 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا ‘
Thank you for all the love & celebrations welcoming our little baby boy to the world 🙏💙🥰. He was due Nov 8th but decided his own birthday & surprised us all on Oct 10th – currently in the NICU but getting stronger every day ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ – do keep him in your prayers ❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 13, 2021
بچے کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کرنے والی بختاور نے بتایا تھا کہ قبل ازوقت پیدائش کے باعث نومولود کو فی الحال این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی صحت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔
بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔
جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔
محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اوروالدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہورسے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور وہیں تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔
محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے.