سیکیورٹی فورسز نے ضع باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس میں دہشتگرد کمانڈر غفورعرف جلیل مارا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد غفور عرف جلیل، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔