وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ، اجلاس میں سیکٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی 1629 درخواستیں موصول ہوچکی جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں ، ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔