این اے 133: ضمنی الیکشن کیلئے (ن) لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی امیدوراں نے کاغذات جمع کرادیے

لاہور: پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرادیے۔

این اے 133 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اورپیپلزپارٹی کے اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے۔

تینوں جماعتوں کے امیدوار کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے جہاں ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے کاغذات وصول کیے۔

خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں