ایم کیوایم نے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا، امین الحق کاکہنا ہے کہ ہم اجلاس میں قانون سازی پر حکومت کی حمایت کریں گے، ای وی ایم کے بل سمیت دیگر پر ایم کیو ایم حکومت کی حمایت کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر حکومت کی حمایت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو ای وی ایم پر کل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراعظم نے بریفنگ دی ہے۔