ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان چاہتی ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو یقین ہے اگر دو چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو ان کا حشر بھی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) جیسا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، پتا نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کر کے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو جنہیں وزارت سے برطرف کردیا گیا تھا، وہ ارسطو فرماتے ہیں سندھ کا بلدیاتی قانون پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ابھی نئے سال کا آغاز ہوا ہی تھا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ماہر معیشت کہتے رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک دشمنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں