نئے آرڈیننس کے تحت ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنا دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا ، فیصلے میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کی بنیاد پر ایل این جی ریفرنس ختم نہیں ہو سکتا ۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے لہٰذا نیب ایل این جی ریفرنس میں ٹرائل کو جاری رکھے ۔