ایف بی آر نے فنانس ترمیمی ایکٹ 2022ء کے حوالے سے وضاحت کردی

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ترمیمی ایکٹ 2022ء کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔

ایف بی آر نے بیکری، ریسٹورنٹ اور دیگر اشیاء پر 17سیلز ٹیکس بارے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام مصنوعات پر 17 فیڈس سیلز ٹیکس ہوگا۔

اس کے علاوہ تیار شدہ فوڈز، تیار گوشت اور مصنوعات پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ جنوری سے تصور ہوگا۔

واضح رہے کہ ان مصنوعات پر پہلے ساڑھے 7فیصد ٹیکس لاگو تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں بارے بھی وضاحت کی کہ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز شادی ہالوں ، کی خدمات پر 16 فیصد ٹیکس برقرار ہوگا۔

یاد رہے کہ منی بجٹ 2021 میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کے خام مال پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، بچوں کے خشک درآمدی دودھ ، موٹرسائیکل، موبائل لیپ ٹاپ سمیت متعدد چیزوں پر ٹیکس عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں