اسلام آباد:ایف بی آر نے کاروباری برادری کوریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے میں40 روز کی مہلت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری چیک، پے آرڈر، بینک ڈرافٹ یا بینکنگ طریقے سے اخراجات ادا کرسکتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم نومبر سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے۔
ایف بی آر کا اس متعلق مزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کیلئے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔