وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 4 سال کے دوران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والی مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ارب روپے مالیت کی غیر ملکی اور مقامی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سال 2018 سے 2021 کے دوران کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اےکے مطابق کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 1417 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں سے81 فیصد کو سزائیں ہوئیں۔
اس حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں ایف آئی اے کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ افسران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی قومی ذمہ داری سمجھیں۔